عدن،18جنوری(ایجنسی) یمنی شہر عدن میں کیے گئے ایک خود کش کار بم حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ بندرگاہی شہر عدن کے تواحی علاقے میں کیا گیا۔ کار بم حملے کا نشانہ جنرل شالال شائی کا مکان تھا۔ خود کش بمبار
نے بارود سے بھری کار جنرل کے مکان کے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی تھی۔ جنرل اِس حملے میں زندہ بچ گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سویلین اور دو سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ جنرل شالال یمن کے جنوبی شہر عدن کی پولیس کے سربراہ ہیں۔ اس کار بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔